Ultimate magazine theme for WordPress.

آئی ایس آئی سے درخواست کروں گاکہ وہ آصفہ بھٹو واقعے کی تحقیقات کرے: بلاول بھٹو زرداری

0

اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے اُن کے حکومت مخالف پُرامن عوامی مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ڈرون کا آصفہ بھٹو سے ٹکرانا ایک ’سوچا سمجھا حملہ‘ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے آصفہ بھٹو پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے جمہوری حق کے تحت پرامن عوامی مارچ کیا لیکن اس دوران ان پر، ان کے خاندان پر اور جماعت پر حملے کیے گئے جن پر انھوں نے انتہائی صبر و تحمل سے مظاہرہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا اس مارچ کے دوران دو ایسے واقعات ہوئے ہیں جو ان کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک واقعہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری پر ڈرون سے حملے کا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کا عوامی مارچ جنوبی پنجاب سے اپنا سفر مکمل کر کے وسطی پنجاب کی حدود میں داخل ہوا اس وقت ایک نجی ٹی وی کے ڈرون کیمرے کا ان کی بہن آصفہ بھٹو سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ’جو ایک سوچا سمجھا حملہ تھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.