کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اوردہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کر رہے ہیں، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ لاجزپرپولیس کشی کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اور دہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کر رہے ہیں، صرف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ممبر نہیں تمام اسمبلی ارکان کو ڈرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پولیس افسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پرعمل نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی حوصلہ بلند رکھیں، نیازی حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔