Ultimate magazine theme for WordPress.

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا، اس پرکسی قسم کی بحث اور غیر ضروری قیاس آرائی نہ کی جائے، یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ائیرفورس نے اس چیز کی مکمل نگرانی کی اور اسے گرادیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ چیز 3 منٹ اور چندسیکنڈ تک رہی اور 260 کلومیٹر اندر تک سفر کیا، اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.