Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

میر شفیق الرحمان مینگل کے گھر پرخود کش حملہ اور زیارت سے اغواء ہونے پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری

میر شفیق الرحمان مینگل کے گھر پرخود کش حملہ اور زیارت سے اغواء ہونے پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری

________________________

08 جولائی 2026

خضدار()پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ اور بے گناہ شہریوں کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آبادیوں میں گھس کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کی برآمدگی بھی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور شہریوں کے تحفظ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.