جھل مگسی کے علاقے ہتھیاری میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مور خان ولد صالح محمد جویا کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

