Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کراچی: سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر میں 65 لاکھ روپے کی ڈکیتی، مسلح ملزمان فرار

کراچی: سہراب گوٹھ میں قائم ایدھی سینٹر پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بینک سے نقد رقم نکال کر واپس آ رہے تھے کہ اسی دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے انہیں روک کر 65 لاکھ روپے چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کے مطابق تمام ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایدھی سینٹر جیسے فلاحی ادارے پر ڈکیتی ناقابلِ قبول ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.