ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

