جموں و کشمیر کی حیثیت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی، اقوام متحدہ
کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، سلامتی کونسل کی قراردادیں برقرار ہیں: فرحان حق
نیویارک : اقوام متحدہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور تنازع کا حل اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، شملہ معاہدے اور انسانی حقوق کے مکمل احترام کے مطابق پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی بھی ملک کے یکطرفہ اقدامات سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی قانونی حیثیت متاثر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف بدستور برقرار ہے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔
فرحان حق نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں آج بھی اپنی حیثیت برقرار رکھتی ہیں اور کشمیر تنازع کا پائیدار حل پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

