مولانا فضل الرحمن کا نجی ٹی وی سے گفتگو انہوں کہاقومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ تحریک جعلی وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر تھی، لیکن ایک غیرمتعلقہ خط کا سہارا لے کر ایجنڈے کو نظر انداز کرکے عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی بھونڈی حرکت کی گئی، اور پورے ملک کو ایک سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا گیا، تاریخ میں پہلی بار اتنے ذمہ دار منصب سے اتنی بڑی حماقت دیکھی گئی۔