Ultimate magazine theme for WordPress.

کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایت نہیں ملی،ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

0

اسلام آباد پولیس کووزیر اعظم ہاوس سے خصوصی ہدایات ملنے کی خبر کا معاملہ
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا، دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔

اسلام آباد پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،اسلام آباد پولیس

ریڈزون مکمل سیل،صرف مارگلہ روڈ سے داخلہ رکھا گیا ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس

کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایت نہیں ملی،ترجمان اسلام آباد پولیس

سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈزون میں داخلے کی ہدایت نہیں دی گئیں ،ترجمان

پارلیمنٹیرین کی قومی اسمبلی آمد کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے،ترجمان پولیس

اسلام آباد پولیس نے اسمبلی سیشن کے لیے بھر پور سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں،ترجمان پ

خیال رہے کہ اتوار 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور اس موقع پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ بھی جاری کیا جارہا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم عمران خان عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.