Ultimate magazine theme for WordPress.

عام انتخابات کا انعقاد، 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام مکمل

0

اسلام آباد ( یو این اے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے عملے کو فراہم کی جانے والی تربیتی مشقوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر27ہزار 676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 14 لاکھ 90ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد کے لیے 14 لاکھ90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان تربیتی مشقوں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام انتخابی عملہ عام انتخابات2024 کے دوران اپنے فرائض منصبی مو¿ثر اور پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں 87 روز تک مجموعی طور پر27ہزار 676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 3 ہزار 821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ تربیتی نشستوں کا یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے شروع ہو کر 3 فروری 2024 کی شام اختتام پذیر ہوا جبکہ تربیتی نشستوں میں شریک ہونے والوں میں 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور 859 ریٹرننگ آفیسرز کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔ پولنگ عملے میں تربیت پانے والوں میں1لاکھ 91ہزار 526 پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران شامل تھے

 

جن کے لیے 7ہزار 663 دو روزہ تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ 7لاکھ 85ہزار 60 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کے لیے 19ہزار 630 ٹریننگ سیشنز کرائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کے علاوہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 234 کے تحت انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے علاقائی سطح پر 32 ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز اور ضلعی سطح پر 1ہزار 336 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ آفیسرز کے لیے بھی ضروری تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو مو¿ثر طریقے سے چلانے کے لیے تقریباً 5ہزار افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ریٹرننگ افسران کے ساتھ منسلک کرنے سے پہلے 148 تربیتی مشقیں کرائیں۔ اسی طرح کمیشن نے انتخابات کے دوران سیکیورٹی فرائض کی بہترین انجام دہی یقینی بنانے کے 1400 ماسٹر ٹرینرز تیار کیے جنہوں نے بعد ازاں 5 لاکھ 3ہزار 495 سیکیورٹی اہلکاروں کو ضروری تربیت فراہم کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.