مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے جبکہ عمران خان پر کارکنوں کو اکسانے، اشتعال انگیزی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ۔
Whatever IK is doing today will only add to the dossier & charge sheet against him. The list is getting longer & longer. He is inviting woes & miseries for himself &his people. Will have to pay through his nose for every word he says today. Insha’Allah. Phir na kehna bataya nahi!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2022
مریم نواز نے کہا کہ ان میں سے کسی کو نہیں بخشا جائے گا، عمران خان جو کچھ آج کررہے ہیں ، وہ ان کے خلاف چارج شیٹ ہے اور اس کی فہرست طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے دکھ، تکلیف کا بندوبست کر رہے ہیں ، وہ جو کچھ آج کہہ رہے ہیں ، انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔