اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہاممبران کو پُرامن طریقے سے پارلیمان میں داخل ہونے کا حق حاصل ہونا چاہیے
عمران خان اپنی شکست ماننےکے بجائے قوم کو تقسیم کرنےکی سازش میں مصروف ہیں ، وہ براہِ راست آئین سے ٹکر لے رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے جو فیصلہ کل کرنا ہے اسے سبوتاژ کرنے کےلیے عمران خان اپنے حواریوں کو اکسا رہے ہيں ، ممبران کو پُرامن طریقے سے پارلیم میں داخل ہونے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مجھے پتا ہے آپ کو پہلے ہی نیند نہیں آتی ، آپ کو پہلے ہی خوابوں میں آ کر ڈراتا ہوں ، ہم پرامن راستے پر گام زن ہیں ، ووٹنگ کا جو نتیجہ آئے گا تسلیم کریں گے۔