Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت گرانے کے لیے بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے،وزیراعظم

اس سازش کے خلاف اپنے مستقبل کے لیے نوجوانوں احتجاج کریں.عمران خان

0

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، حکومت کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس سازش کے خلاف اپنے مستقبل کے لیے احتجاج کریں ، اگر سازش کامیاب ہوگئی تو کوئی بھی باہر کی قوت ناپسند پاکستانی حکومت کو پیسوں کے ذریعے گرادے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک آج اہم دوراہے پر کھڑا ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کدھر کھڑے ہوتے ہیں، نیوٹرل ہونے کا مطلب ہے کہ آپ برائی کے خلاف کھڑے ہیں، ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونے کا حکم دیا گیا ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.