طاہر اشرفی کا مولانا فضل الرحمان پر طنز، صدارت کا لالچ دیا مگر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیاسی حیثیت نہ ہونے کا احساس ہوگیا۔
چیرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ مولانا فضل الرحمان کا فون سنیں، ایسی کمیٹی بنائیں جو وزارت کے برابر ہو، انہیں اس کا چیئرمین بنا دیں، انہیں جہاز استعمال کرنے کی اجازت دے دیں، ریاست میں مولانا کو کچھ حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، مولانا کو پہلے صدارت کا لالچ دیا، پھر دربار عالیہ میں پتا چل گیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

