Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

یورپ میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فرانس اور جرمنی میں بڑے احتجاجی مظاہرے

یورپ میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج، فرانس اور جرمنی میں بڑے مظاہرے

یورپ کے مختلف ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ملکوں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں ہونے والے مظاہروں میں تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار افراد نے شرکت کی۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں شرکا کی تعداد کم رہی، تاہم امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے تھے۔

پیرس میں ہفتے کے روز احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے جبکہ ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پیرس کے بعض علاقوں میں ہفتے کی رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا۔

دوسری جانب جرمنی کے شہر میونخ اور برلن سمیت مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، جن میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ برلن میں متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔

ہیمبرگ اور فرینکفرٹ میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جبکہ فرینکفرٹ میں نقاب پوش افراد کی جانب سے متعدد دکانوں میں لوٹ مار کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ادھر اٹلی میں طلبہ اور مزدوروں نے تنخواہوں میں اضافے اور مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا، جبکہ البانیہ میں مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.