Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

عمانی ساحل کے قریب دو آئل ٹینکروں پر نامعلوم سمت سے

برطانوی ادارے کے مطابق آج اسے اطلاع موصول ہوئی کہ عمان کے خصب سے تقریباً 34 کلومیٹر شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر کے کپتان نے اپنے جہاز کے قریب پانی کا ایک بڑا چھینٹا اٹھنے اور دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

 

میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک جہاز کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

اس سے قبل بھی برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے بتایا کہ عمان کے علاقے لیما سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم سمت سے ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

ایران اور عمان کے اطراف سمندری حدود میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب متعدد تجارتی جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

 

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جبکہ امریکہ نے بھی خطے میں بحری افواج تعینات کی ہیں، واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.