کوئٹہ: حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہی سیاست کا اصل محور ہونا چاہیے۔


