Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

شمالی وزیرستان میں معدنیات پر قبضے کے الزام کی تردید، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا قبائلی عمائدین کے سامنے اجتماعی دعا کے دوران اظہارِ عزم

شمالی وزیرستان میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے مقامی قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں اجتماعی دعا کرائی اور معدنیات پر قبضے یا کسی خفیہ ایجنڈے کے تحت بھیجے جانے کے الزامات کی تردید کی۔

دعا کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی خفیہ ایجنڈے، علاقے میں بدامنی پھیلانے یا معدنیات پر قبضے کے مقصد سے بھیجا گیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی دنیا اور آخرت برباد کرے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور خیبر پختونخوا کا ہر انچ انہیں اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کا علاقہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کا یہ اقرار درست نہیں تو ان کی تنخواہ حرام ہو۔

انہوں نے قبائلی عمائدین کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کے خواہاں ہیں اور انہیں اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائی جائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.