Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگئی جس میں یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قائد حذب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ کی جائےگی۔
اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی
وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عدم اعتمادکا ووٹ جیتنےکے لیے پر عزم ہیں، پی ٹی آئی ارکان آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اپوزیشن کی حکمت عملی
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کریں گے۔
سابق صدر آصف زرادری، بلاول بھٹو، مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اخترمینگل،خالد مگسی،خالد مقبول، شاہ زین بگٹی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.