ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو قبائلی شخصیات اغوا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی شدید زخمی
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو قبائلی شخصیات کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ اغوا ہونے والی شخصیات کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

