فتویٰ دینا علماء کا کام، میدان میں لڑنا آپ کی ذمہ داری ہے، حافظ حمداللہ کا فواد چوہدری کو طنزیہ جواب
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے مفتی تقی عثمانی کے اسرائیل کے خلاف جہاد سے متعلق فتوے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتویٰ دینا علماء کی ذمہ داری ہے، جبکہ میدان میں لڑنا دوسروں کا کام ہے۔
ختم نبوت سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے فواد چوہدری کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا کہ مولوی کا کام نکاح پڑھانا ہے، سہاگ رات منانا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء پر یہ اعتراض درست نہیں کہ وہ خود جہاد کے لیے کیوں نہیں جاتے اور دوسروں کو کیوں کہتے ہیں۔
حافظ حمداللہ کے مطابق مفتی تقی عثمانی کے جہاد سے متعلق فتوے پر ان کے طرزِ زندگی اور لگژری گاڑیوں میں سفر کو بنیاد بنا کر تنقید کرنا مناسب نہیں، کیونکہ فتویٰ دینا علماء کا کام ہے اور عملی طور پر میدان میں لڑنا دوسروں کی ذمہ داری ہے۔

