بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بلوچستان اسمبلی میں صوبے میں صحافیوں کے مسائل پر قرارداد منظور کرانے کا خیر مقدم
بی یو جے کے مطالبے پر قرارداد منظور کرنے پر وزیراعلی بلوچستان، اور تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں
مشترکہ کوششوں سے ہی صوبے میں صحافیوں و میڈیا ورکرز کو درپیش مالی و دیگر مسائل حل ہوں گے، بی یو جے قیادت
کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے بلوچستان میں میڈیا ہاؤسز کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور ٹی وی چینلز انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں بیورو دفاتر کی بندش سمیت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خلاف بلوچستان اسمبلی سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بی یوجے اسمبلی سے قرارداد منظور کروانے اور صحافیوں کی مشکلات کے خلاف آواز اٹھانے کا عمل قابل تحسین و حوصلہ افزا ہے۔ بی یو جے قیادت نے کہاہے کہ صحافت کی کمزوری صرف صحافیوں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کا نقصان ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جانب سے بلوچستان میں میڈیا اداروں کی صحافت اور ملازم کش پالیسیوں کے خلاف بیک آواز ہونے کے عمل انتہائی خوش آئند ہے بلوچستان کے جانب سے قرارداد کی منظوری سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حوصلے بڑھے ہیں ۔ اس ضمن میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، بی این پی عوامی کے سر براہ میر اسد بلوچ اور جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے بی یو جے کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب منعقدہ گول میز کانفرنس میں شرکت کرکے نہ صرف پی ایف یو جے اور بی یوجے کے چارٹر آف ڈیمانڈز کی حمایت کی بلکہ اس ضمن میں بلو ستان اسمبلی سے دیگر پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ملکر قرارداد لانے کا اعلان کیا تھا اور پھر اس پر عمل بھی کیا ۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں بند بیوروز فعال اور برطرف میڈیا ورکرز کو بحال اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کا تحفظ کرانے میں کامیاب ہوں گے جس سے صوبے میں صحافت متحرک اور فعال ہوگی ۔
جاری کردہ ۔
شاہ حسین ترین ۔
جنرل سیکرٹری ۔
بی یو جے ۔
