Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

آئندہ تعلیمی سال کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ درسی کتب کی تیاری اور فراہمی کے انتظامات جاری، بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ

کوئٹہ: بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئندہ تعلیمی سال 2027ء کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ درسی کتب کی بروقت تیاری، طباعت اور فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ترجمان بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے تعلیمی وژن کے تحت سرکاری اسکولوں کی بحالی اور تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی کی قیادت میں درسی کتب کی بروقت فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات جاری ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025ء میں 96 لاکھ، 2026ء میں ایک کروڑ 28 لاکھ جبکہ 2027ء کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ درسی کتب کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس طرح تین سال کے دوران درسی کتب کی تعداد میں 74 لاکھ کا اضافہ ہوگا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.