کراچی، تربت شاہراہ پر المناک حادثہ، محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی میں حکام کی ذمہ داریوں پر سوالات اٹھ گئے، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی نے کراچی، تربت شاہراہ پر پیش آنے والے المناک حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی جانوں کا تحفظ اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی متعلقہ حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایسے حادثات حکام کی کارکردگی اور شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سنجیدہ سوالات جنم دیتے ہیں۔

