Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جنگ بندی کرا کے انسانیت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا، دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے جنگ بندی کرا کے انسانیت کو بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں براہِ راست جنگ لڑنے کی جرات نہیں کر رہا اور اپنے مبینہ سہولت کاروں کے ذریعے صوبے میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پیسوں پر بدامنی پھیلانے والے عناصر اپنے مقاصد میں زیادہ دیر کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.