Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان بدترین سیاسی، معاشی اور انتظامی بحران سے دوچار ہے، حکومتی رٹ صرف ریڈ زون تک محدود ہےہمارا جرم صرف لاپتہ افراد، امن اور بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کی بات کرنا ہےماہ رنگ بلوچ اور ان کے موقف کے ساتھ سیاسی، قانونی اور اخلاقی طور پر کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، آغا حسن بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین، سنگین اور بحرانی حالات سے دوچار ہے۔ صوبے بھر میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے اور صرف ریڈ زون تک حکومتی عملداری نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت تباہ ہو چکی ہے، صنعتیں اور بارڈرز بند ہیں جبکہ عوام نانِ شبینہ کے محتاج ہیں۔ فارم 47 کے حکمرانوں نے ہزاروں افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔ ڈھائی سالہ دورِ حکومت میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن حکمران اپنے مفادات کی تکمیل کے باعث لاپتہ افراد کے مسئلے کو اہمیت نہیں دے رہے۔

آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، لیکن اسے سیاسی انداز میں حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ موجودہ حکمران نظریاتی نہیں بلکہ ہر دور میں اپنی جماعتیں تبدیل کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائدین کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جا رہی ہے، کیونکہ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ لاپتہ افراد، امن اور احساس محرومی کے خاتمے کی بات کرتے ہیں۔

آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ماہ رنگ بلوچ ہم سے سبقت لے جائے یا ہم ان سے آگے نکل جائیں۔ ماہ رنگ بلوچ ہماری پارٹی، بلوچ عوام اور لاپتہ افراد کے مؤقف کی آواز بن رہی تھیں۔ ہم سیاسی، قانونی اور اخلاقی طور پر ان کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہم نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے کچھ نہیں مانگا بلکہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو اٹھایا۔ لاپتہ افراد کے کمیشن کے قیام کے لیے بھی آواز بلند کی، جس میں کامران مرتضیٰ اور طاہر بزنجو بھی شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی ہم نے لاپتہ افراد، محکوم اقوام، ظلم کے خاتمے اور امن کے قیام کی بات کی۔ آج فارم 47 کے حکمران بلوچستان کے ہر طبقہ فکر، شخصیات اور قبائل کو مشتعل کرنے اور ان کی کردار کشی کے ذریعے طوفانِ بدتمیزی برپا کیے ہوئے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.