کوئٹہ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور ان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت کرنا اہم ہے۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے تعاون کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے طلبہ کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

