غیر جمہوری حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان، محمود خان اچکزئی کا مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں بھی تمام جابرانہ ہتھکنڈوں کا سامنا کر چکے ہیں، ہمیں بلاوجہ نشانہ بنانے اور اشتعال دلانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

