سینیٹر کامران مرتضیٰ نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی ایجنڈا لے کر آئے تھے اور آج ایک وزیر نے ایوان کا تقدس پامال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر ہر فن مولا بنے ہوئے ہیں، کبھی وزیر داخلہ، کبھی وزیر خارجہ، کبھی کرکٹ اور کبھی صفائی کے معاملات دیکھتے ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ اسمبلیوں اور سینیٹ میں ارکان کو فون کرکے کہا جا رہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف بات کریں۔
