کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔
کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

