Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ، ایمرجنسی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش

حب: حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات اور دیگر واقعات میں اضافے کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ایک اہم مسئلہ بن گئی ہے۔ ایمرجنسی سہولیات کی مبینہ کمی کے باعث زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جانے لگا ہے۔

شاہراہ پر حادثات کے بعد بروقت طبی امداد اور قریبی مراکز صحت میں ہنگامی سہولیات کی دستیابی کی ضرورت مزید اہم ہوگئی ہے۔ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو مؤثر بنایا جائے تاکہ زخمیوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آسکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.