کوئٹہ میں رکشہ یونین نے سستی موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ایک رکشہ خریدنے پر تقریباً 15 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل رائیڈ سروس فراہم کرنے والے افراد کم کرائے پر مسافروں کو منزل تک پہنچاتے ہیں، جس سے رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔
رکشہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کے معاشی مسائل حل ہو سکیں۔

