کوئٹہ: پودگلی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد میں صادق ولد محمد صدیق، باسط ولد محمد صدیق اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، جبکہ حبیب ولد محمد صادق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔
واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
