حافظ حمداللہ نے بلوچستان اسمبلی کے بعض ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مولانا صاحب کو حب الوطنی کے مشورے دے رہے ہیں۔ ان کے بقول، ایسا لگتا ہے کہ اسمبلی نہیں بلکہ میک اپ کی دکان پر آنٹیوں کی محفل لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ یہ سیاست ہے یا کامیڈی شو۔


