کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی، جلد تعیناتیاں ہوں گی، رکھنی کو مثالی ڈویژن بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، وزیراعلیٰ
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع کا قیام بھی ضروری ہے، تاکہ سول حکومت اور سرکاری محکموں تک عوام کی رسائی آسان بنائی جا سکے۔
شمالی ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ افسران اور عملے کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخصوص حالات اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر دو سال قبل کام شروع کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق انتظامی ڈھانچے کو اس انداز میں تشکیل دینے کی ضرورت ہے کہ سرکاری اداروں کی خدمات عوام کے قریب ہوں اور انہیں سرکاری امور کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےمیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ رکھنی کو مثالی ڈویژن بنانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رکھنی کو ڈویژن کا درجہ پہلے مل جانا چاہیے تھا، تاہم اب وہاں ترقیاتی عمل شروع ہو چکا ہے۔۔

