اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی وزیراعظم ہاؤس آئیں گے تو انہیں بٹھا کر چائے پلائیں گے اور ان سے ملاقات کرکے بات چیت کریں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی ہمارے بھائی ہیں اور ماضی میں انہوں نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اس معاملے پر ضد کر رہے ہیں، جو اس سطح کی قیادت کے شایانِ شان نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی حراست ایک الگ معاملہ ہے، جبکہ کسی مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا کر بات چیت کرنا اس مفہوم میں نہیں آتا
