بلوچستان میں بارڈرز کی بندش سے معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، لاکھوں افراد متاثر ہیں: ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاست کو یرغمال بنانے اور سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے لاکھوں افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر مالک بلوچ کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے باعث صوبے کی معاشی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے، جبکہ سرحدی تجارت سے وابستہ افراد اور کاروباری طبقہ بھی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

