سوراب: تحصیل گدر کے علاقے جیوہ میں کلی لوٹانی ڈیم ایریا سے تقریباً رات ساڑھے 10 بجے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کر دی، جبکہ مقتول کی شناخت اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔


