Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پی ایم ڈی سی نے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی کردیا، نئی تاریخ 8 نومبر مقرر

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل طلبا کے لیے 11 اکتوبر کو ہونے والا نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) ملتوی کردیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق این آر ای اب 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو منعقد ہوگا، امتحان ناگزیر حالات کے باعث ری شیڈول کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.