سوراب میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
