Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کا سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ مرحوم نصیب اللہ خان بازئی نے سیاسی کارکن اور رہنما کی حیثیت سے بلوچستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک شریف النفس، باوقار اور عوام دوست شخصیت تھے جن کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و ہمت دے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.