کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کو پڑوسی صوبوں اور وہاں کے لوگوں سے نہیں بلکہ مریم نواز کی سوچ سے خطرہ ہے۔
جمال رئیسانی نے مریم نواز کے اس مؤقف پر تنقید کی جس میں انہوں نے پنجاب کو پڑوسی صوبوں سے انتہا پسندی کے خطرے کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے عوام کے درمیان نفرت اور بداعتمادی پیدا کرنے کے بجائے قومی یکجہتی اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پنجاب کو بعض اوقات ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے انتہا پسندی کا خطرہ درپیش ہے۔
