سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی، کوئٹہ کی انتظامیہ ہاسٹلز میں مبینہ بدانتظامی اور شام کے اوقات میں وارڈن کی عدم دستیابی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ طالبات کی ہر جائز شکایت کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ اگر کسی طالبہ کو کسی مخصوص وقت میں کوئی دشواری پیش آئی ہو تو متعلقہ تفصیلات کے ساتھ معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ اس کی مکمل جانچ اور ضروری کارروائی کی جا سکے۔
یونیورسٹی انتظامیہ طالبات اور ان کے والدین کو یقین دلاتی ہے کہ ہاسٹلز میں طالبات کی حفاظت، عزت اور سہولت کے لیے مؤثر انتظامات موجود ہیں اور انتظامی نظام کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے۔
عوام اور سوشل میڈیا سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور یک طرفہ اطلاعات کی بنیاد پر ادارے کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر یونیورسٹی پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے
ترجمان
سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی، کوئٹہ

