سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے واقعات قابلِ افسوس ہیں۔ ڈاکٹر مالک اور سینیٹر جان بلیدی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ متعلقہ اداروں کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔


