Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مہرگڑھ ہمارا تاریخی ورثہ، قبائلی یکجہتی اور امن کا مرکز ہے۔ ریاست کی جانب سے بارہا اس مرکز کو نشانہ بنانا، اور حالیہ ڈرون حملہ، انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔

یہ واقعہ اس خدشے کو تقویت دیتا ہے کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے اور پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد کے راستے کو محدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مہرگڑھ کسی ایک فرد کا گھر نہیں بلکہ ایک قومی، تاریخی اور قبائلی مرکز ہے۔ ایسے واقعات لوگوں میں محرومی اور نفرت کو مزید بڑھاتے ہیں۔ ریاست کے ذمہ داران کو سمجھنا چاہیے کہ قومی ورثے اور لوگوں کے گھروں کی بے حرمتی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرتی۔

ہم اپنے قومی و قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرامن اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بلوچستان ایک تاریخی سرزمین ہے؛ یہاں طاقت کے ایسے واقعات حالات کو مزید پیچیدہ کر سکتے ہیں۔

ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچستان میں کشیدگی کے بجائے امن، سیاسی مکالمے اور حالات کی بہتری کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ریاست بھی طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سیاسی حل کو ترجیح دے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.