شہباز شریف: زیارت کراس کسٹمز ہاؤس پر دہشت گرد حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے زیارت کراس کسٹمز ہاؤس پر دہشت گرد حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

