بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت بی این پی اور بی ایس او کا مشترکہ اجلاس النوید ہاؤسنگ اسکیم، مغربی بائی پاس میں حاجی میر وحید لہڑی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کی پانچویں برسی اور شہداءِ شاہوانی اسٹیڈیم کی پہلی برسی کے موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ اور بی ایس او کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔


