Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پشین: سڑک کی تعمیر میں مصروف 5 مزدور دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل

پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سڑک کی تعمیر میں مصروف 5 مزدور جاں بحق

پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف مزدوروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے موقع پر موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نشانہ بنایا، جس سے مشینری کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کش مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے، بے گناہ مزدوروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.