Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

افغانستان: باغی کمانڈر جمعہ خان فاتح نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

فغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان مخالف مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح نے اپنے متعدد کمانڈروں اور ساتھیوں سمیت طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ افغان میڈیا کے مطابق جمعہ خان فاتح کو ہتھیار ڈالنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے مسلح جھڑپیں جاری تھیں۔ طالبان کی جانب سے بھی ہتھیار ڈالنے کے واقعے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، تاہم جمعہ خان اور ان کے ساتھیوں کے مستقبل کے بارے میں تاحال واضح معلومات نہیں دی گئیں

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.